یکشنبه، آبان ۲۳، ۱۳۸۹

بیروزگاری اور غربت سے تنگ باپ نے اپنے5بچے فدای حملے کرنیوالوں کو فروخت کرنے کا اعلان


کوئٹہ (نمائندہ جنگ) مہنگائی بیروزگاری اور غربت سے تنگ باپ نے اپنے5بچےفدای حملے کرنیوالوں کو فروخت کرنے کا اعلان کر دیا۔

گزشتہ روز کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے۔

عبدالرزاق نے کہا کہ گزشتہ 22سال سے نوکری کے حصول کیلئے مختلف محکموں میں درخواستیں اور انٹرویو دیئے مگر آج تک روزگار نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ میں اس سر زمین کا باشندہ ہوں میرے7 بچے ہیں جن میں2بیٹیاں اور5 بیٹے ہیں۔

ایک بیٹا معذور ہے۔

اس مہنگائی اور بیروزگاری کے عالم میں اپنے بچوں کو دووقت کی روٹی فراہم نہیں کر سکتا ۔

بے روزگاری سے تنگ آکر اپنے 5بیٹوں عبدالمنان عبدالمناف عدنان، رزاق اور امیر خان کو فروخت کرنے پر مجبور ہوگیاہوں۔

انہوں نے کہا کہ غربت اور مہنگائی کی وجہ سے میری بیوی ذہنی مریضہ بن چکی ہے۔

سوکھی روٹی تک میسر نہیں، فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔

اگر بچوں نے بھوک کی وجہ سے تڑپ تڑپ کر مرنا ہے تو اس سے بہتر ہے کہ وہ کسی فدای حملے میں ہی شہید ہو جائیں ۔

اس موقع پر انہوں نے فدای حملے کرنیوالوں سے اپیل کی کہ وہ اس کے بچوں کو خرید لیں۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صوبائی چیف آرگنائزرخدائے نور خان اور دیگر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان کی دعویدار حکومت آج عوام سے تمام بنیادی سہولیات چھین رہی ہے

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر