پنجشنبه، آبان ۲۰، ۱۳۸۹

کوئٹہ:طوغی روڈ سے تاجر اغوا، گارڈ کو ہلاک کردیا گیا


کوئٹہ…کوئٹہ کے علاقے طوغی روڈسے معروف تاجرکواغواکرلیاگیامزاحمت پرگارڈ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
پولیس کے مطابق طوغی روڈ سے نامعلوم کارسواروں نے مقامی میڈیکل سٹورکے مالک محمدادریس کواغواکرلیااس دوران مزاحمت پرملزمان نے فائرنگ کرکے گارڈ علی کو ہلاک کر دیا جبکہ ایک راہگیر بھی زخمی ہوا.
ملزمان تاجر کو اغوا کر کے نامعلوم مقام کی جانب فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.
واقعہ کے بعد مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو سول ہسپتال پہنچا دیا.
مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر