عراق کے شہر کربلا میں ہونے والے کار بم دھماکے میں کم از کم دس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
افسران کے مطابق یہ دھماکہ شہر کے جنوبی علاقے میں ہوا ہے۔

کربلا شعیہ فرقے کے لوگوں کے لیے ایک مقدس مقام ہے جہاں زیادہ تر زائرین ہمسایہ ملک ایران سے آتے ہیں۔
دھماکے کے وقت بھی علاقے میں ایرانی زائرین موجود تھے۔
کربلاصوبے کی کونسل کے سربراہ محمد الموساوی کا کہنا تھا کہ حملے میں ایرانی زائرین کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے ہی عراقی دارالحکومت بغداد میں یکے بعد دیگرے ہونے والے ایک درجن بم دھماکوں میں شیعہ اضلاع کو نشانہ بنایا گیا تھا جن میں ساٹھ سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔
اس سے دو روز قبل ہی بغداد میں ایک کیتھولک چرچ میں یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کی کوشش کے دوران سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے مابین تصادم میں 52 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔

هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر