کوئٹہ…مسلم لیگ ن کے نواز شریف نے کہا ہے کہ حالات بہت خراب ہیں، ملک کی بقا اور سلامتی کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔
مسائل اور چیلنجز سے کوئی ایک پارٹی تنہا نہیں نمٹ سکتی۔
بلوچستان اور یہاں بسنے والے تمام لوگ انہیں بہت عزیز ہیں اور لوگوں میں پائے جانے والے احساس محرومی کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔
کوئٹہ میں پارٹی کی صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں اگر پرویز مشرف کا کوئی حمایتی یا ساتھی ہوا تو اُسے پارٹی سے نکال دیں گے ۔
بلوچستان کی صورت حال پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ صوبے کے حالات نازک ہیں،
بلوچ عوام اور آباد گاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں جب بھی آمر آیا اس نے سیاسی کارکنوں کا قتل کیا ،
بتایا جائے کہ بلوچستان میں نواب اکبر خان بگٹی کا قتل کس قانون کے تحت کیا گیا ۔
انہوں نے پارٹی کے صوبائی عہدے داروں پر زور دیا کہ کہ وہ آپس کے اختلافات ختم کریں اور پارٹی کو مضبوط بنائیں ۔
نواز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں پارٹی میں سردار ثنا اللہ زہری بھی اتنے ہی عزیز ہیں جتنے سردار یعقوب ناصراور یہ سب ان کے رفیق کار ہیں ۔
اجلاس میں کارکنوں نے صوبائی قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شکایتیں کیں،
تاہم اس پر نواز شریف نے یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں تنظیمی ڈھانچے مستقل نہیں ہیں، انہیں دو ماہ میں تبدیل کردیاجائے گا
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر