نوم پنہہ:کمبوڈیا کے دارالحکومت میں ایک تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 339 افراد کچل کر ہلاک ہوگئے جبکہ اتنی ہی تعداد زخمیوں کی بتائی جاتی ہے۔
بارشوں کے موسم کے خاتمے پر منعقد ہونے والے تین روزہ ''پانی فیسٹیول''کے دوران دریا کے پل پر جمع لوگوں میں اچانک بھدڑ مچ گئی جس کے دوران کئی افراد نے پل سے دریا میں بھی چھلانگ لگادی۔
وزیراعظم ہن سن نے کہا کہ سینکڑوںافراد واقعے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
حکام کے مطابق پانی فیسٹیول میں 20لاکھ کے قریب افراد شریک ہوتے ہیں اور اس میں سبسے دلچسپ کشتی ریس ہوتی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق بھگدڑ اس وقت پھیلی جب شرکاء میں سے کچھ لوگ بے ہوش ہو کر گر گئے۔
کچھ دیگر اطلاعات کے مطابق چند افراد کو کرنٹ لگنے کے بعد مجمعے میں بھگدڑ پھیلی۔
شہر کے دو بڑے ہسپتالوں میں 278سے زائد نعشیں لائی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق واقعے میں240سے زائد خواتین کی موت ہوئی ہے ۔
بہت سے افراد پائوں تلے کچلنے جبکہ کچھ دریا میں ڈوبنے سے ہلاک ہوگئے۔
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر