صنعاء . . . القاعدہ کے یمنی ونگ نے پارسل بم شکاگو بھجوانے کی کوشش اور دبئی میں امریکی کوریئر کمپنی کے کارگو طیارے کے کریش کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے امریکا کیخلاف مزید کارروائی کی دھمکی دی ہے۔
ویب سائٹ پیغام میں القاعدہ کی یمنی تنظیم نے صدر اوباما کو مخاطب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایک سال میں تین بار امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا اور یہ سلسلہ جاری رکھتے ہوئے امریکا کے اتحادیوں کیخلاف بھی کارروائیاں کرینگے۔
پیغام میں القاعدہ نے پارسل بم سازش ناکام بنانے میں مدد پر سعودی عرب کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا.
اور تین ستمبر کو دبئی میں امریکی پارسل ڈلیوری فرم کے طیارے کے کریش کی ذمہ داری بھی قبول کی۔
اُدھر یمنی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم الوزیر کا کہنا ہے کہ ملک سے باہر بھیجے جانے والے تمام کارگو کی چیکنگ عالمی معیار کے مطابق کی جاتی ہے.
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر