ویانا…بین الاقوامی ادارہ برائے جوہری توانائی IAEA کا کہنا ہے کہ ایران نے یورینیم افزودہ کرنے کا کام عارضی طور پر روک دیا ہے۔
ادھر مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ ایسا کسی فنی خرابی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔IAEA کی رپورٹ میں یورینیم افزودہ کرنے کا کام روکنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔
پروگرام معطل ہونے کے باوجود IAEA نے ایران کی ممکنہ جوہری تیاریوں کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران میں یورینیم افزودہ کرنے کی پیداوار تین ٹن سے تجاوز کرگئی ہے۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ اتنی تعداد سے کم از کم دو بم بنائے جاسکتے ہیں۔
ادھر ماہرین کا کہنا ہے کہ Stuxnet کمپیوٹر وائرس کا اخراج ریاستی کارروائی لگتی ہے۔
اس میں اسرائیل یا کسی اور ایران مخالف ملک کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔
وائرس کے اخراج کا مقصد ایرانی جوہری منصوبے کو نقصان پہنچانا ہے۔
دوسری طرف ایران کے جوہری پروگرام کے سربراہ کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام جاری ہے۔
آئندہ ماہ ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان مذاکرات ہورہے ہیں۔
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر