دوشنبه، آبان ۱۷، ۱۳۸۹

قلات: فائرنگ سے پولیس کے چار اہلکار جاں بحق


قلات : بلوچستان کے علاقے کردگا پ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کے چار اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔

پولیس اہلکار تنخواہوں کی رقم نوشکی پہنچاکر واپس قلات جارہے تھے کہ کردگاپ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کردی ،

جس کے نتیجے میں چاروں اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگئے ،

حملہ آور پولیس اہلکاروں کا اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے ،

وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ملزمان کو چوبیس گھنٹوں کے اندر گرفتار کیا جائے۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر