جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے سرحدی علاقے کے قریب واقع اس کے ایک گنجان آباد جزیرے میں درجنوں گولے داغے ہیں جس پر اس کی فوج نے جوابی کارروائی کی ہے۔
اس نے اپنے لڑاکا طیاروں کو فضائی نگرانی پر معمور کردیا ہے۔
جنوبی کوریا کی فوج نے بتایا کہ اس کا اس حملے میں اس کا ایک فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔
جنوبی کوریا کے YTNٹیلی ویژن کا کہنا ہے کہ یون پیونگ جزیرے میں متعدد گھروں کو آگ لگی ہوئی ہے.

اور وہاں لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس جزیرے پر تقریباً 1200سے زائد افراد رہائش پذیر ہیں۔
ٹی وی پر دیکھائے گئے مناظر میں دھوئیں کے بادل بھی اٹھتے ہوئے نظر آئے۔
حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر لی میانگ بک نے سلامتی کے وزراء کا ہنگامی اجلاس بلایا ہے تاکہ گولہ باری کے اس تبادلے کو بڑھنے سے روکنے کے لیے کام کیا جاسکے۔

میڈیا نے اس واقعے کو 1950-53کی کوریائی جنگ کے بعد سرحدی علاقے میں پیش آنے والا سنگین ترین واقعہ قرار دیا ہے۔
جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب اس کے فوجی شمالی کوریا کی سرحد سے 12کلومیٹر دور علاقے میں مشقیں کررہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ شمال ان مشقوں پر اعتراض کیا تھا۔
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر