سه‌شنبه، آبان ۱۸، ۱۳۸۹

صدر اوباما کی انڈونیشیا آمد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ


جکارتہ…امریکی صدر اوباما کی انڈونیشیا آمد کے خلاف دارالحکومت جکارتہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

مظاہرہ صدر اوباما کی انڈونیشیا آمد سے چند گھنٹے پہلے امریکی سفارت خانے کے سامنے کیا گیا ۔

مظاہرے کا اہتمام اسلامی تنظیم حزب التحریر نے کیا ۔

مظاہرین نے اوباما کے خلاف نعروں پر مبنی بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے اور وہ امریکی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگارہے تھے ۔

مقررین کا کہنا تھا کہ امریکا مسلمان ممالک کو اپنا غلام بنارہا ہے ۔

مظاہرے کا مقصد لوگوں کو یہ سمجھانا ہے کہ امریکا کے ساتھ پارٹنر شپ کا معاہدہ انڈونیشیا کے لئے نقصان دہ ہوگا ۔

دوسری جانب صدر اوباما کی آمد کے پیش نظر جکارتہ میں سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر