اوٹاوا…اسرائیلی وزیر دفاع ایہود بارک کا کہنا ہے کہ ایرانی جوہر ی پروگرام دنیا کے لیے خطرناک ہے ،
اب بھی وقت ہے ایران پر سفارتی دباو ڈالیں یا پابندی عائد کریں ،
ایران کا کہناہے 6 بڑے ممالک کے ساتھ آیندہ مذاکرات میں جوہری پروگرام پر بات چیت نہیں ہوگی۔
کینیڈا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع ایہود بارک کا کہنا تھا ایران فوجی جوہری صلاحیت حاصل کے لیے پرعزم ہے جو کہ پوری دنیا کے لیے خطر ناک بات ہے،
انہوں نے کہاکہ ایران کے جوہری پروگرام سے مشرقی وسطی کے دیگر ممالک بھی جوہری پروگرام حاصل کے لیے کوششیں تیز کرسکتے ہیں۔
اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کے پاس اب بھی وقت ہے کہ وہ ایران کے جوہری صلاحیت حاصل کرنے سے پہلے اس پر سفارتی دباو ڈالیں یا پابندیاں عائد کریں ۔
انہوں نے کہاکہ ایران جوہری پروگرام پر دنیا کو دھوکا دے رہا ہے تاہم اگر ایران جوہر ی پروگرام ترک کرے یا یورنییم کی آفزدگی ختم کرے تو یہ ایک مثبت عمل ہوگا۔
ادھر ایران کا کہنا ہے کہ دنیا کے چھے بڑے ممالک کے ساتھ آیندہ مذاکرات میں جوہری پروگرام پر بات چیت نہیں ہوگی۔
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر