شنبه، آبان ۲۹، ۱۳۸۹

میربالاچ مری کی تیسری برسی پر بلوچستان میں ہڑتال


کوئٹہ: بالاچ مری کی تیسری برسی کے موقع پر کوئٹہ سمیت صوبہ کے بیشتر علاقوں میں شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ہے۔

ہڑتال کی حمایت بلوچ قوم پرست جماعتوں کے علاوہ انجمن اتحاد مری نے کی ہے کوئٹہ کے علاوہ مستونگ، قلات، نوشکی، خاران، تربت، پنجگور، گوادر، دالبندین اوردیگرعلاقوں میں شٹرڈاؤن اورپہیہ جام ہڑتال ہیں۔

ہڑتال کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیئے گئے ہیں۔

پولیس کے علاوہ ایف سی، بلوچستان کانسٹیبلری کی بھاری نفری تعینات کردی گئیں ہیں.

جبکہ بی این ایف کے کارکن مختلف شاہراہوں پر رکاؤٹیں کھڑی کرکے ہرقسم کی ٹریفک کیلئے جام کردی،

ہڑتال کے باعث کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافرکوچیز بھی بند رہی۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر