شنبه، آبان ۱۵، ۱۳۸۹

اسلامک سٹیٹ آف عراق نے شیعہ اکثریتی ملک پر مزید حملے کرنے کی دھمکی


عراق میں القاعدہ کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم نے اس ہفتے بغداد کے شیعہ اکثریتی اضلاع میں ہونے والے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے.

جس میں کم ازکم 64 افراد ہلاک اور 360 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔
ایک اسلامی ویب سائٹ پر جمعے کو شائع ہونے والے ایک بیان کے مطابق اسلامک سٹیٹ آف عراق نے شیعہ اکثریتی ملک پر مزید حملے کرنے کی دھمکی دی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت بغداد میں منگل کو ریستورانوں اور کیفے ہاؤسوں میں موجود شیعوں کاقتل ، مستقبل میں آنے والے بہت سے ہلاکت خیز دنوں میں سے پہلا دن تھا۔
اسلامک سٹیٹ آف عراق ایک ایسی تنظیم ہے جس میں عراق میں موجود القاعدہ اور دوسرے سنی شورش پسند دھڑے شامل ہیں۔
تنظیم نے اس ہفتے بغداد کے ایک گرجا گھر میں اتوار کے اجتماع کے دوران مہلک حملے کی ، جس میں 58 افراد ہلاک ہوگئے تھے،

ذمہ داری قبول کرنے کے ساتھ عیسائیوں پر بھی مزید حملوں کی دھمکی دی تھی۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر