کوئٹہ میں کیچی بیگ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق تین افراد اپنی گاڑی میں کیچی بیگ کے علاقے قمبرانی روڈ پر جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی.
جس سے تینوں افراد شدید زخمی ہوگئے ان میں سے دو افراد کچھ دیر بعد جبکہ تیسرا شخص ہسپتال کے راستے میں جاں بحق ہوگیا.
ہلاک ہونے والوں کی شناخت آدم خان اور منظور خان کے نام سے ہوئی ہے تاہم تیسرے شخص کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی،
واقعہ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.
پولیس نے موقع پر واقعہ کی تفتیش شروع کردی،
ہلاک ہونے والوں کی نعشوں کو بولان میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر