شنبه، آبان ۲۲، ۱۳۸۹

نائیجریا: ایران سے بھیجے گئے غیرقانونی ہتھیار برآمد


ایران سے بھیجے گئے غیر قانونی ہتھیار پکٹرے گئے۔

ہتھیاروں کا یہ ذخیرہ نائیجیریا کی خفیہ سروس نے دو ہفتے قبل لاس میں پکڑا تھا جس میں انہیں راکٹ ، بندوق کی گولیاں ، گرینیڈز اور دوسرا دھماکہ خیز مواد ملاتھا۔

نائیجیریا کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ اگرانہیں ایسا کوئی ثبوت ملا کہ ایران سے مبینہ طورپر غیر قانونی ہتھیار بھیجے جانے سے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے.

تو وہ اس کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو رپورٹ کریں گے۔

نائیجریا کے وزیر خارجہ اوڈین اجوموگوبیا نے یہ دھمکی جمعے کے روز دی۔

انہوں نے جمعرات کودیر گئے ابوجہ میں ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متکی سے ملاقات میں ہتھیار وں کی شپمنٹ پر بات چیت کی۔

ہتھیاروں کا یہ ذخیرہ نائیجیریا کی خفیہ سروس نے دو ہفتے قبل لاس میں پکڑا تھا جس میں انہیں راکٹ ، بندوق کی گولیاں ، گرینیڈز اور دوسرا دھماکہ خیز مواد ملاتھا۔

اسرائیلی عہدے دار یہ کہہ چکے ہیں کہ ان ہتھیاروں کی منزل حماس کے زیر قبضہ غزہ کی پٹی تھی۔

غزہ میں حماس کے ایک راہنما نے اس سے انکار کیا ہے کہ ہتھیار غزہ بھیجے گئے تھے۔

نائیجیریا یکم اکتوبر کو یوم آزادی کی تقریبات میں بم دھماکوں کے بعد سے چوکس ہے۔

ان دھماکوں میں 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

نائیجر ڈیلٹا کے لیے آزادی کی مہم چلا نے والے نائیجریا کے ایک گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر