انس بن مالک رضی اللہ عنہ بنو اسلم قبیلے کا ایک نوجوان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم - میں جہاد پر جانا چاہتا ہوں لیکن تیاری کا سازوسامان میرے پاس نہیں ہے -
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
فلاں شخص کے پاس جاو وہ جہاد کی پوری تیاری کر چکا ہے لیکن بیمار ہوگیا ہے “
وہ نوجوان اس کے پاس ...چلا گیا اور کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہیں سلام بھجوایا ہے۔
اور کہا ہے کہ جو تم نے جہاد کی تیاری کی ہے وہ تمام سامان مجھے دے دو ۔
اس صحابی نے فرط محبت سے اپنی بیوی کو بلایا اور کہا:نیک بخت! میرا سامان اس کے حوالے کردو کوئی چیز روک نہ لینا ‘
واللہ ! اگر تم نے کوئی چیز روک لی تو اس میں برکت نہیں ہوگی( مسلم)
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر