یکشنبه، آبان ۱۶، ۱۳۸۹

وزیر اعلیٰ پنجاب کی علما پر مشرف دورکے مقدمات ختم کرنے کی ہدایت


لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ پرویز مشرف دور میں علمائے کرام کے خلاف درج کئے جانے والے تمام مقدمات48 گھنٹے میں ختم کردیئے جائیں۔

انھوں نے یہ ہدایت لاہور میں علماء اور مشائخ سے ملاقات کے دوران جاری کی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بزرگان دین کے مزارات کے تحفظ کے لئے نظام وضع کرلیا گیا ہے،

شہبازشریف کا کہناتھا کہ پنجاب حکومت مزارات کے تحفظ کے لئے اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے۔

وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت جاری کی کہ نفرت آمیز وال چاکنگ اور علما پر پرویز مشرف دور میں قائم کیے جانیوالے تمام مقدمات48گھنٹے اندر ختم کیے جائیں۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر