بغداد : عراق کے نائب وزیر داخلہ حسین کمال نے کہاہے کہ بغداد میں چرچ ریسکیو آپریشن میں ہلاکتوں کی تعداد باون ہوگئی ہے۔اور 60 سے زیادہ زخمی ہوے ہیں۔
عراقی نائب وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل حسین کمال نے بغداد میں میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز سعادت ال نجات کیتھولک چرچ میں القاعدہ سے منسلک گروپ سے ایک سو یرغمالی چھڑانے کیلئے آپریشن کیا گیا۔
جس میں یرغمالی اور پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔
نائب وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حملہ آور عراق اور مصر میں قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کررہے تھے۔
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر