عراقی دارالحکومت بغداد میں سلسلہ وار بم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 76 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں 280 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن میں بیشتر شعیہ علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
عراقی حکام کے مطابق یہ بم دھماکے منگل کی شب بغداد کے کم از کم سات علاقوں میں ہوئے ہیں، جن میں سے بعض ریستورانوں کے قریب کئے گئے۔
عراقی حکام کے مطابق یہ بم دھماکے منگل کی شب بغداد کے کم از کم سات علاقوں میں ہوئے ہیں، جن میں سے بعض ریستورانوں کے قریب کئے گئے۔
ان میں سے بیشتر کار بم دھماکے تھے، تاہم کم از کم ایک دھماکہ سڑک کے کنارے نصب بم کے نتیجے میں ہوا جبکہ شہر کے جنوب مغربی علاقے میں مارٹر بھی فائر کئے گئے۔
صدر سٹی کے رہائشی ایک عینی شاہد نے خبررساں ادارے اے پی کو بتایا، ’ہم گلی میں کھڑے تھے، جب ہمیں شور سنائی دیا، ایک جانب سے دھواں اٹھ رہا تھا جبکہ کاروں کے ٹکڑے جا بجا بکھر رہے تھے۔
صدر سٹی کے رہائشی ایک عینی شاہد نے خبررساں ادارے اے پی کو بتایا، ’ہم گلی میں کھڑے تھے، جب ہمیں شور سنائی دیا، ایک جانب سے دھواں اٹھ رہا تھا جبکہ کاروں کے ٹکڑے جا بجا بکھر رہے تھے۔
خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ ادھر اُدھر بھاگے پھر رہے تھے۔ وہ اپنے عزیزوں کے نام پکار رہے تھے۔‘
حکام کا کہنا ہے کہ بیشتر دھماکے مصروف اور شعیہ علاقوں میں ہوئے۔
عراق میں ابھی اتوار کو بھی القاعدہ نے ایک خونریز کارروائی کی، جس میں انہوں نے بغداد ہی میں ایک چرچ میں عبادت گزاروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔

وہاں سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں 52 یرغمالی اور پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔
ہلاک ہونے والوں میں بیشتر عبادت گزار تھے.
گزشتہ ہفتے دارالحکومت میں ایک فدای دھماکے میں 25 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
جبکہ ستمبر میں دوہرے کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 23 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
25 اگست کو عراق بھر میں سلسلہ وار بم دھماکوں میں 50 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر