سه‌شنبه، آبان ۱۱، ۱۳۸۹

وسطی امریکا کے ملک ہنڈوراس میں فوجی اڈے سے طیارہ چوری کرلیا گیا


ٹیگوسیگالپا: وسطی امریکا کے ملک ہنڈوراس میں فوجی اڈے سے طیارہ چوری کرلیا گیا ہے۔

یہ سان پیڈرو سولا کا فوجی بیس ہے۔

ہر فوجی بیس کی طرح یہاں بھی اتنا سخت پہرا ہوتا ہے کہ پرندہ پر نہیں مارسکتا،

لیکن حکام کے مطابق پانچ مسلح افراد گارڈز کی آنکھوں میں دھول جھونک کر ہینگر میں پہنچ گئے اور جہاز اڑا کر لے گئے۔

طیارے میں چھ سے آٹھ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

یہ طیارہ جرائم پیشہ افراد سے دوہزار سات میں چھینا گیا تھا۔

اٹارنی جنرل لوئس البرٹو کا کہنا ہے کہ نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف کرمنل انویسٹی گیشن معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر