مقبوضہ بیت المقدس ۔امریکی روزنامے کریسچن سائنس مونیٹر نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کی سلوان کالونی میں صہیونی فوج بچوں کو خصوصی نشانے پر رکھے ہوئے ہے ۔
اور گزشتہ ایک ماہ کے دوران وہاں سے 100 سے زائد فلسطینی بچوں کو اغوا کیا جا چکا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مختلف انسانی حقوق کی تنظیموں کی معاونت سے تیار کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں اغوا ہونے والے بچوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر چکی ہے۔
دوسری طرف القدس میں صہیونی پولیس کے ترجمان بھی یہ اقرار کر چکے ہیں کہ پچھلے ماہ 40 سے زائد ایسے بچے گرفتار کیے جا چکے ہیں جن کی عمر 13 سال سے زائد نہیں ہے۔
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر